کاروار 20/جنوری (ایس او نیوز) محکمہ تعلیمات کے ڈپٹی ڈائریکٹر کی جانب سے جاری اخباری بیان کے مطابق تعلیمی سال 2017-18سے کسی بھی علاقے میں دائمی غیر امدادی پرائمری یا ہائی اسکول شروع کرنے کے خواہشمندوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ منیجمنٹ کی طرف سے آن لائن درخواستیں داخل کریں۔
یہ درخواستیں 31جنوری تک متعلقہ علاقے کے بلاک ایجو کیشن آفیسر کو دی جانی چاہئیں۔اس ضمن میں مزید معلومات کے لئے بلاک ایجو کیشن آفیسر یا ڈی ڈی پی آئی کے دفتر سے رابطہ قائم کیا جائے۔